راجن پورکی فرخندہ اقبال بنی ہمت وحوصلے کی عظیم مثال - Baithak News

راجن پورکی فرخندہ اقبال بنی ہمت وحوصلے کی عظیم مثال

راجن پور( سٹی رپورٹر)راجن پور سٹی سے تعلق رکھنے والی فرخندہ اقبال۔بنی ہمت و حوصلے کی عظیم مثال ،اپنے شوہر حادثہ کے باعث معذور ہوا تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے زیور تعلیم کو بروئے کار لاتے ہوئے راجن پور کی پہلی وثیقہ نویس بن گئیں۔ اپنے خاندان کا معاشی بوجھ کے ساتھ کندھے پر بیگ اُٹھائے وثیقہ نویس کمپلیکس راجن پور میں داخل ہوتی ہیں۔ فرخندہ اقبال کے شوہر ایک حادثہ میں مفلوج ہوگئے اور گھر بارشوں کی نظر ہوگیا۔ فرخندہ پہلے نوکری کی تلاش میں نکلی۔نوکری نا ملی تو ہمت نا ہاری اور مردوں کے درمیان بیٹھ کر لوگوں کے لیے وثیقہ نویس بن گئیں جبکہ ان کے مطابق وہ اسٹاپ فروش کا لائسنس حاصل کرنا چاہتی تھیں وثیقہ نویس کمپلیکس میں عورتوں کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں پہلے سے رجسٹر ایک اسٹامپ فروش کے ساتھ کام کرنا پڑ رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ انہیں فرخندہ کی مجبوری کا احساس ہوا اور اپنی سیٹ پر کام کرنے کی اجازت دی تاکہ وہ رزق حلال کما سکیں با ھمت خاتون فرخندہ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وثیقہ نویسی سے ان گا گزر بسر انتہائی مشکل ہے جبکہ میرا مطالبہ ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ انہیں اسٹامپ فروش کا لائسنس دے یا نوکری فراہم کرے تاکہ وہ اپنے بیمار شوہر کے علاج کے ساتھ ساتھ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرتے ہوئے بچوں کی کفالت کر سکے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں