راجن پور(بیٹھک رپورٹ) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع راجن پور میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 کے مقابلے منعقد ھوئے۔ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق دستکاری میں محمد عباس نے پہلی’ شگفتہ حبیب نے دوسری اور ارم حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نگاری میں شانزہ ندیم نے پہلی’ایمن ریاض نے دوسری اور شیراز ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لوک رقص کے مقابلوں میں فخر سرائیکی جھمر گروپ نے پہلی’گورنمنٹ گریجویٹ کا لج راجن پور نے دوسری اور پنجاب دانش سکول فاضل پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مصوری میں زوبیہ بی بی پہلی’زونارا نواز دوسری اور ماہ جبیں تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔فن گائیکی میں حسنین اقبال نے پہلی’ نازیہ بی بی نے دوسری اور لقمان فریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ تھیٹر کیٹگری میں شارٹ پلے” شہادت کرنل شیر خان” نے پہلی اور ”والدین کی عزت” نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مختلف کیٹگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ہزار روپے ’15ہزار روپے اور 10 ھزار روپے کے چیک جبکہ تھیٹر اور لوک رقص کی کیٹگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ھزار روپے’35 ھزار روپے اور 30 ہزار روپے کے چیک پیش کیئے گئے اور تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔

راجن پور پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (بیٹھک سپیشل، تحریر:زیبا اعظم) ہر سال کی طرح آج بھی 5فروری کے دن ایک بار پھرکراچی سے لے کر خیبر تک پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف برسر پیکار نہتے اور مظلوم کشمیری عوام سے مزید پڑھیں