ملتان(الیکشن سیل بیٹھک/کاشف خان )16 مارچ کو این اے156 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد رانا محمود الحسن نےحلقے کےعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کمپین شروع کر دی۔سیوریج مسائل حل نہ ہونےپرملتانیوں نےن لیگی امیدوار رانا محمودالحسن،رانا شاہد الحسن،رحمت رحمانی،سابق جنرل کونسلر امجدشمس،سرگرم ن لیگی رہنما ملک عارف طفیل ودیگر یوسیز کے کونسلرز کے ہمراہ واسا دفتر میں ڈیرےلگا لئے۔شکایات کے ازالےکیلئےکمیٹی روم میں ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام،ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج منعم سعید،ایکسین عمر گورمانی،محمد عارف،ایکسین حافظ وقاص نے آئے رہنماؤں کی شکایات دور کرنیکا وعدہ کیا۔ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام نےجلد ایک ایک کر کےیوسیز کے سروے کا پلان تشکیل دیدیا۔جس پر سیاسی رہنماوں نے سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہمراہ آئے کارکنان کو متعلقہ یوسیز کی شکایات کے فوری ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا عبدالسلام نے کہا کہ ناکارہ سیوریج سسٹم کی درستی کیلئے متعلقہ یوسیز کے سیورمینز کو سختی سے آگاہ کردیا گیا ہے، سائلین کی شکایات پر جلد قابو پا لیا جائیگااور ہر ہفتہ مختلف یوسیز کا وزٹ کرکے درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرایاجائیگا۔

رانا محموداورن لیگی رہنمائوں کاسیوریج مسائل کے حل سے کمپین کا آغاز
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں