رحمان ملک پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ تھے، پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد خانیوال - Baithak News

رحمان ملک پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ تھے، پیپلز پارٹی ورکرز اتحاد خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ بیورو چیف) رحمان ملک پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ تھے ، ملک ایک عظیم سیکورٹی ماہر سے محروم ہوگیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر ایک سیاسی کارکن غم میں مبتلا ہے، تفصیلات کے مطابق عوامی مرکز لکڑ منڈی میں پیپلزپارٹی ورکرز اتحاد خانیوال کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں اس موقعہ پی رحمان ملک کی پارٹی خدمات کے پیش نظر ان کے لیے خصوصی قرار داد منظور کی گئی – قراداد میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا – مرحوم ملک کا بہت بڑا اثاثہ تھے اور بہت بڑے سیکورٹی امور کے ماہر تھے، سچے وطن پرست تھے۔ ان کی وفات پی پی پی کے لیے ہی نہیں پورے ملک اور قوم کے لیے بڑا نقصان ہے ۔ اجلاس میں ارشاد گادھی، باؤمحمد حسیب، راو رفیق ساجد, توفیق کاکا،محمد شفیق، اعظم خان، ملک عبدالمجید ، طارق ،ساجد ودیگرکارکنا ن شریک تھے.

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں