رحیم یارخان:ہندوبرادری نے ڈی سی سےہولی سستاراشن پیکیج کامطالبہ کردیا - Baithak News

رحیم یارخان:ہندوبرادری نے ڈی سی سےہولی سستاراشن پیکیج کامطالبہ کردیا

رحیم یار خان ( بیٹھک رپورٹ )رحیم یار خان کی ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر سے ہولی راشن سستا پیکیج سٹال کی سہولت میسر کرنے کا مطالبہ کر دیا، ڈی سی کے نام تحریری درخواست ،تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی ہندو کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر کے نام ایک درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا مذہبی تہوار ،ہولی، 6.7.8 مارچ کو ہوگا جس میں دو تین دن تک مہمانوں کی آمدرہتی ہے اور بھگتی پروگرام سجا کر ملک کی خوشحالی اور سالمیت کیلئے دعائیں کی جاتی ہیں۔ہمارے لوگ زیادہ تر غریب و مفلس ہیں گھر کا گزر بسر بڑی مشکل سے ہوتا ہے، آ ج کل ہمارے لوگ آ ٹےکی قلت اور مہنگی اشیاء سے سخت پریشان ہیں ۔جسکی وجہ سے یہ ہولی کا تہوار سخت مشکل اور پریشانی کے عالم میں گزرے گا۔ ہماری استدعا ہے کہ غریب پروری کرتے ہوئے ہولی راشن سٹالز بمعہ آ ٹا کی سہولیات ہر جگہ میسر کی جائیں تو ہمارے لوگ خورو نوش کی سستی چیزیں خرید کر ٹھنڈے چولہے جلاتے ہوئے اپنا یہ ہولی تہوار آسانی سے ہنسی خوشی سے منا سکیں گے، ہندو برادری ضلع رحیم یار خان و سوشل ورکر داس(غلام) پریتم داس بالاچ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے ہولی راشن سستا پیکچ سٹال لگانے کی اپیل کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں