روجھان:بی ایم پی سودخوروں کی معاون،شہری اٹھاکر بااثرشخص کے حوالے کردیا - Baithak News

روجھان:بی ایم پی سودخوروں کی معاون،شہری اٹھاکر بااثرشخص کے حوالے کردیا

راجن پور (سٹی رپورٹر)روجھان میں سود کی رقم کا تنازعہ، بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بھنڈووالا نے شہری کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر سود مافیا کے حوالے کر دیا ۔سود خور مافیا کی مدد کیلئے من گھڑت مقدمہ درج کر کے عبدالغفور جھلن کو چوک روجھان کے قریب گرفتار کیا گیا۔ اہلیہ عبدالغفور جھلن نے تھانہ روجھان میں درخواست دی ہے کہ میرے خاوند کو بی ایم پی پولیس نے گرفتاری کے بعد اسے سودمافیا بااثر افراد کو دے دیا جو اسے کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں،پولیس میرے شوہر کو اغواکاروں سے بازیاب کراے انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے اسماعیل سڈوانی جمعدار بی ایم پی پولیس،عزیز سڈوانی،خدا بخش سڈوانی سوال دین عالم کو فریق بناتے ہوئے درخواست تھانہ روجھان میں جمع کرا دی،مقامی بااثر سود خور مافیا نے سود کی رقم ادا نا کرنے پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بھنڈووالا میں منگھڑت مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنے کے بعد سود مافیا کے حوالے کر دیا جو تھانہ بھنڈووالا کی اپنے فراِض سے روح گردانی،غیرقانونی عمل ہے،انھوں نے ذمہ دار بی ایم پی اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں