راجن پور (سٹی رپورٹر)روجھان کربلاء کا منظر پیش کرنے لگا روجھان سٹی اور اس کے گرد و نواح میں آج مسلسل تیسرے روز واٹر سپلائی سے پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہے عوام کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا ہے۔تفصیل کے مطابق پانی کی فراہمی بند ہونے سے روجھان میں گھریلو مستورات کومشکلات کا سامنا ہے، مساجد میں نمازیوں کو وضو تک کا پانی دستیاب نہیں،سکول جانے والے بچے نہائے، ہاتھ منہ دھوئے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں۔ پینے کا پانی نایاب ہے، جانوروں سے لے کر انسانوں تک تشنہ دھن لبوں سے ایک ہی آواز العتش العتش، تیسرا دن گزرنے کے باوجود شہری اور دیہی علاقےپانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم ہر ماہ پانی کے بل کی ادائیگی کرتے ہیں پھر بھی ہم کو کیوں پیاسا رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پانی بندش کی وجہ واٹر ٹربائن کی بجلی کا کنکشن منقطع ہونا ہے اور یہ صورت حال ہر ماہ کے آخر میں ظہور پذیر ہوتی ہے ۔دوسری جانب اس سلسلے میں واپڈا روجھان کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کا بل جو لاکھوں روپے بنتا ہے ایم سی روجھان کی جانب سے بجلی بل کی عدم ادائیگی پر گڑھ کے مقام پر واٹر ٹربائنز کی برقی رو کی سپلائی منقطع کی گئی ہے ۔روجھان کے عوامی، دیہی، شہری حلقوں نے چیئرمین الیکٹرک پاور ڈویژن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے واٹر سپلائی کنکشن کی بحالی اور پانی کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے۔

روجھان:واٹرسپلائی کابجلی کنکشن منقطع،بوندبوندنایاب، انسان،جانورپیاسے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں