رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ میں ڈیلیوری کیس کے دوران رشوت لینے پر شہری کی درخواست پر انکوائری شروع

  • Home
  • ملتان
  • رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ میں ڈیلیوری کیس کے دوران رشوت لینے پر شہری کی درخواست پر انکوائری شروع

خان گڑھ( بیٹھک رپورٹ) رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ میں ڈیلوری کیس کے دوران رشوت لینے پر شہری کی درخواست پر انکوائری شروع۔ تفصیل کے مطابق خانگڑھ کے شہری ارشد علی نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کراتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ اپنی بیوی کی ڈیلوری کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر خانگڑھ گیا ۔ جہاں درخواست گزار سے رشوت لی گئی اور اسکے بعد ڈیلوری کیس کیا گیا ۔شکایت کے باوجود بھی کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔سٹیزن پورٹل شکایت سیل نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?