ریسکیو آپریشن، بھیک مانگنے، کچرا چننے پر 5 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیاگیا - Baithak News

ریسکیو آپریشن، بھیک مانگنے، کچرا چننے پر 5 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیاگیا

ملتان(وقائع نگار)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے دوران ریسکیو آپریشن بھیک مانگتے کچرا چنتے 5 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ حسنین، 12 سالہ ذیشان، 13 سالہ نعمان، 13 سالہ فاروق، 13 سالہ ذیشان رحمان شامل ہیں بچوں کو نواب پور روڈ، نشتر روڈ اور کلمہ چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں