ریڈیو ملتان کے جدید آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری، ساڑھے 3کروڑ سے زائد لاگت کا تخمینہ لاگت تیار - Baithak News

ریڈیو ملتان کے جدید آڈیٹوریم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری، ساڑھے 3کروڑ سے زائد لاگت کا تخمینہ لاگت تیار

ملتان(وقائع نگار)وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر کی کاوشوں سے ریڈیوپاکستان ملتان میں 200نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیاجائے گا۔ منصوبے کےلئے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیاہے۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان آصف خان کھیتران نے بتایا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ جدیدترین آڈیٹوریم 3کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے ایک سال کے عرصے میں مکمل ہو جائے گا۔ ریڈیوپاکستان ملتان میں اس آڈیٹوریم کی تعمیر سے سماجی اور ثقافتی تقریبات کو فروغ ملے گا۔ جنوبی کوریا نے ریڈیوپاکستان ملتان کے 2مزید سٹوڈیوز کو اپ گریڈ کرنے کی منظور ی دی ہے۔ منصوبے کے تحت ریڈیو پاکستان ملتان کے سارے سٹوڈیوز جدید ترین کورین مشینری سے آراستہ ہو جائیں گے۔ ریڈیوپاکستان ملتان کے پروگراموں کو سامعین کی آرا ءکی روشنی میں مزید بہتر بنا یا جا رہا ہے اور مارچ سے کئی نئے سلسلے شروع کئے جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں