ریکوری اہداف کے حصول کےلئے میپکو کے آپریشنل سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات منسوخ - Baithak News

ریکوری اہداف کے حصول کےلئے میپکو کے آپریشنل سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات منسوخ

ملتان (خبرنگار خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یاربھروانہ نے فروری 2022ء کے ریکوری اہداف کے حصول کےلئے میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران /سٹاف کی ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ماہانہ بلوں کی وصولیوں کے مقررکردہ اہداف حاصل کرنے کےلئے 9آپریشن سرکلوں ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، وہاڑی، ساہیوال،بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانیوال کے ایس ڈی اوز، ایگزیکٹو انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ز ٹیکنیکل، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور سپریٹنڈنگ انجینئرز،آپریشنل ونگ کے ریکوری سٹاف کی ٹیمیں ہفتہ اور اتوار کو نادہندگان کےخلاف آپریشن جاری رکھیں گی اور رپورٹ متعلقہ سرکل مانیٹر جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کو دی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں