زبانوں کوترک نہیں کیاجاسکتا،مستقل لینگویجکمیشن بنایاجائے:کانفرنس - Baithak News

زبانوں کوترک نہیں کیاجاسکتا،مستقل لینگویجکمیشن بنایاجائے:کانفرنس

اسلام آباد(بیٹھک رپورٹ)سرائیکی دانشور ڈاکٹر احسن واگھا نے کہا کہ زبانوں کو ترک نہیں کیا جاسکتا،ایک مستقل لینگویج کمیشن قائم کیا جائے اور اسے ملک کی تمام زبانوں کو ترقی دینے کا کام سونپا جائےمادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں لسانی اور ثقافتی حقوق کے موضوع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں زبانوں سے متعلق قومی کمیشن کے قیام اور آئین کے آرٹیکل 251 میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل مردم شماری میں شفافیت پر زوردینے کا مطالبہ کیا گیا ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں مقررین نے ریاست کی طرف سے لسانی قومیتوں کی محرومی، شناخت نہ ہونے اور بے حسی پر تنقید کی جبکہ کانفرنس کے مقررین نے مقامی زبانوں کی ترویج و ترقی کے لئے قومی کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیامقررین کا کہنا تھاکہ مقامی زبانوں کو قومی زبانوں کا درجہ دینے کے لئے آئین میں ترمیم کی جائے جبکہ بچوں کو ابتدائی تعلیم مادری زبانوں میں دی جائے ، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری منصفانہ اور شفاف طریقے سے کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیااے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ ریاست کی جانب سے لسانی اکائیوں کو تسلیم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ سرائیکی زبان کا قومی سطح پر تسلیم کیا جانااور مردم شماری میں شمولیت زبان کی فعالیت کے نتیجے میں عمل میں آیا ہےسرائیکی دانشور ڈاکٹر احسن واگھا نے کہا کہ زبانوں کو ترک نہیں کیا جاسکتا،ایک مستقل لینگویج کمیشن قائم کیا جائے اور اسے ملک کی تمام زبانوں کو ترقی دینے کا کام سونپا جائےبلوچ دانشور پروفیسر واحد بخش بزدار، ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل، اے این پی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ،سرائیکی دانشورمظہر نواز خان، سندھی دانشور جامی چانڈیو ، ارشاد لغاری، اور اسد جوتہ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں