زراعت وکامرس: سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سے این جی او (گین) کے وفد کی ملاقات - Baithak News

زراعت وکامرس: سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سے این جی او (گین) کے وفد کی ملاقات

ملتان (خصوصی رپورٹر ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل سے این جی او (گین) کے وفد کی ملاقات، اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سید شعیب اقبال بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب میں بائیو فورٹی فائیڈ کراپس کی کمرشل بنیادوں پرکاشت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خانیوال میں پائلٹ پراجیکٹ بنایا جائے جس کیلئے محکمہ زراعت ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج بھی شیئر کرنے کی ہدایت۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ملٹی سیکٹورل مال نیوٹریشن پروگرام جاری ہے۔ روزمرہ کی خوراک میں آئرن، زنک اور دیگر منرلز کو شامل کرکے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہگندم کم قیمت اور روز مرہ خوارک کا لازمی جزو ہے۔ گندم کی جدید اور بہتر غذائی صلاحیت والی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ خوراک میں زنک، بوران اور آئرن سمیت دیگر اجزا کی کمی کودور کیا جاسکے۔ گندم کی یہ اقسام زیادہ پیداوار ی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں 68 فیصد آبادی جبکہ پوری دنیا میں ایک تہائی افراد اجزائے صغیرہ کی کمی کا شکار ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے وڑن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی قیادت میں خوردنی اجناس میں غذائی اجزائ کی کمی کو دور کرنے اور ملکی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے میگا منصوبوں پر عملدرآمدجاری ہے جس کے ذریعے نہ صرف فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ غذائی عناصر کی کمی دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل زرعی تحقیقا تی ادارہ بہاولپور کی تیار کردہ گندم کی نئی اقسام نواب 21، صادق 21 میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت اور زنک و آئرن کی بہتر مقدار پائی جاتی ہے۔

وفد کے شرکا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گین کے تحت صوبہ کے 5اضلاع میں مال نیوٹریشن کے منصوبہ پر کام جاری ہے جن میں سے جنوبی پنجاب کے 4 اضلاع ملتان، خانیوال، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ وفد کے شرکا نے سیکرٹری زراعت سے جنوبی پنجاب میں مال نیوٹریشن ڈویلپمنٹ پلیٹ فار م قائم کرنے کی درخواست بھی کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں