زراعت وکامرس: پیسٹی سائیڈڈیلر ٹریننگ کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری - Baithak News

زراعت وکامرس: پیسٹی سائیڈڈیلر ٹریننگ کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ملتان (بیٹھک نیوز)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان نے پیسٹی سائیڈز ڈیلر ٹریننگ پروگرام برائے سال 2022کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کرا دیا۔شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ زکے نئے و تجدید لائسنسز کے حصول کیلئے درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کے دفتر پراناشجاع آباد روڈ،ملتان سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے لائسنس کے حصول کیلئے مقرر کردہ فیس مبلغ 6600 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے مبلغ 3300 روپے ضلعی سطح پر نیشنل بنک کی مین برانچ میں کروائیں۔ درخواست گزار اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک سند، شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور 3عدد تصاویر لف کریں۔ مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے دفتر میں مورخہ 10مارچ 2022تک وصول کی جائیں گی۔ تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ 29مارچ 2022 سے شروع ہوگی جبکہ نئے لائسنسز کے اجرا کیلئے 15 روزہ ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز 14 مارچ 2022 سے ہوگا۔ نئے وتجدید لائسنسز کے حصول کی ٹریننگ تحصیل کی سطح پر متعلقہ زراعت آفیسرز پیسٹ وارننگ کے دفاتر میں کرائی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں