زرعی منڈیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں: سیکرٹری زراعت

  • Home
  • ملتان
  • زرعی منڈیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں: سیکرٹری زراعت

ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے: ثاقب علی عطیل

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزیدتیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال کا آخری کوارٹر شروع ہونے والا ہے۔ سست رفتار ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ عثمان احمد بزدار کے وژن کے تحت جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور زرعی منڈیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی پنجاب میں زراعت کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے نہ صرف ہمارا کاشتکار مستفید ہوگا بلکہ اس کی آمدن اور زرعی پیداوار میں اضافہ سے ملک بھی ترقی کرے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبہ کی 10 زرعی منڈیوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 19 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے 5 منڈیاں جنوبی پنجاب میں ہیں جن میں سے 4 پر کام جاری ہے جبکہ ایک منڈی کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ تمام سکیموں کی مانیٹرنگ کی جائے۔ کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب امتیاز احمد وڑائچ، ڈپٹی سیکرٹریز آصف رضا، ڈاکٹر حیدر کرار سمیت محکمہ زراعت کے مختلف ونگز کے افسران نے شرکت کی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?