زمینیں کسی صورت ایچ ڈی اےپراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے:متاثرین - Baithak News

زمینیں کسی صورت ایچ ڈی اےپراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے:متاثرین

ہنگو( طارق محمود مغل) ایچ ڈی اےہنگو پراجیکٹ کے متاثرین کا احتجاج،انتقالی زمینیں کسی صورت پراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے، صدیوں سے نادر آباد میں آباد ہیں، انتظامیہ اور حکام ہمارے تحفظات دور کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کرینگے،ایچ ڈی اے کے مطالبات پر اپنا کردار ادا کروں گا سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔تفصیل کیمطابق ہنگو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ کیخلاف علاقہ نادر آباد کے مکینوں نےاحتجاج کیا۔احتجاج میں بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے متاثرین ایکشن کمیٹی کے رہنماوں محمد عمر، مولانا طاہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی اے کے پراجیکٹ میں ہماری زمینیں بھی شامل کی گئیں جنکے مالکانہ حقوق ہمارے پاس ہیں اور ہم صدیوں سے اس علاقے میں آباد ہیں ،ایسے میں ہم سے مذاکرات اور معاملات حل کئے بغیر ہماری زمینیں پراجیکٹ میں کیسے شامل کی جا سکتی ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات لیکر متعلقہ حکام اور انتظامیہ سے بھی ملے مگر شنوائی نہ ہوئی۔ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نےکہا کہ پراجیکٹ کے حکام جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کرتے منصوبے پر کام روک دیا جائے بصورت دیگر نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر ممتاز سیاسی شخصیت اور سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو ضلع میرے والد شہید غنی الرحمان کا کارنامہ ہے اس ضلعے میں کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہونے نہیں دیں گئے۔حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ وہ اس مسلے پر کمشنر کوہاٹ سمیت متعدد اہم حکام سے مل چکے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایچ ڈی اے پراجیکٹ سے متاثر ہونے والوں کے خدشات کو دور کیا جائے اور ان کی۔مشاورت سے پراجیکٹ کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ نادر آباد کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی کمیٹی کے ہمراہ ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں