زکریایونیورسٹی میں پنجاب کلچر ڈے، مختلف مقابلہ جات کا انعقاد - Baithak News

زکریایونیورسٹی میں پنجاب کلچر ڈے، مختلف مقابلہ جات کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پنجاب کلچر ڈے 2022 کو منانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز کے زیرِ انتظام سٹوڈنٹس سوسائٹیز نے ڈرامہ ، تقریریں ، میوزک اور ادبی انٹر ڈیپارٹمنٹل مقا بلہ جات کا انعقاد کیا۔جس میں جامعہ زکریا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونےوالے کو اعزازات سے نوازنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور طلباء طالبات میں اسناد تقسیم کیں، تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر محمد عزیر، ر او¿ طاہر محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر باسط ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر رضیہ شبانہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سمعیہ منظور و دیگر اساتذہ و طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں