زکریا یونیورسٹی،طلباتنظیموں میں جھگڑا،ڈنڈے سوٹے چل گئے،فائرنگ - Baithak News

زکریا یونیورسٹی،طلباتنظیموں میں جھگڑا،ڈنڈے سوٹے چل گئے،فائرنگ

ملتان( عوامی رپورٹر ) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا1طالبعلم زخمی نشتر ہسپتال منتقل پولیس اور بی زیڈ یو انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی حالات کنٹرول کرنے کے لئے طلباء تنظیموں سے مذاکرات کا عمل شروع کردیا ۔تفصیل کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے گراونڈ میں پختون سٹوڈنٹ کونسل کاچیئرمین طارق نواب کاکڑ 5سے6دیگر پشتون طلباء کے ہمراہ آیاجہاں ایم ایس ایف کے صدر رانا احمد ہمراہ غلام حسن عرف جانی بابا3سے4طلباء موجود تھے دونوں طلباء تنظیموں کے مابین تلخ جملوں کا
تبادلہ ہوا جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہوکر ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں تک پہنچ گیا دونوں فریقین نے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ گراونڈ کو میدان جنگ میں بدل دیا ۔جھگڑے کے دوران ایم ایس ایف کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کی آوازسن کر طلباء درختوں کی اوڑھ لیکر اپنی جان بچاتے ہوئے نظر آئے اور پوری یونیورسٹی میں خوف وہراس پھیل گیا ،طلباء محصور ہوکر رہ گئے جھگڑے کی اطلاع پاکر دیگر پشتون طلباء بھی جمع ہوگئے ۔ پشتون سٹوڈنٹ کا چیئرمین طارق نواب کاکڑ زخمی ہوگیا جسےنشتر ہسپتال روانہ کردیاگیاجھگڑے کے دوران پشتون طلباء نے ایک آوٹ سائیڈر چودھری شہزاد نامی کو پکڑلیاجسے عثمان ہال لیجاکر خوب دھلائی کی گئی فائرنگ اور جھگڑے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس الپہ اور بی زیڈ یو انتظامیہ کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ کو ختم کروانے کے لئے طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے مذاکرات کئے گئے تاکہ ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے اور واقعہ میں ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے پشتون طلباء کا موقف تھا کہ پولیس فائرنگ کرنے والے طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرے پھر چودھری شہزاد کو حوالہ کیاجائے گا پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گراونڈ میں سپورٹس گالا کا انعقاد تھا ایم ایس ایف کے طلباء آئے اورکہنے لگے کہ کرکٹ کھیلنی ہے گراونڈ خالی کردے گراونڈ خالی نہ کرنے پر ایم ایس ایف اور پشتون سٹوڈنٹ کونسل کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم چودھری شہزاد نامی آوٹ سائیڈر کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی کا عمل شروع کردیا ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں