ملتان(سہیل چوہدری) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے ایم فل طلبہ و طالبات نے 16 کی بجائے محض 8ہفتے میں سمسٹر پوراکرنےکیخلاف احتجاج کرتے ہوئےسمسٹر کا وقت پورا کرنیکا مطالبہ کر دیا۔ احتجاجی طلبہ و طالبات نے الزام لگایاکہ ڈائریکٹر اکیڈمک سمسٹر قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیجانب سے مڈ ٹرم کے ایک ہفتے بعد فائنل امتحان لینے کیوجہ سے مکمل سلیبس کور نہ ہو سکا یوں پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ اور پروفیسر نجیب اللہ غریب طلباء و طالبات کا مستقبل برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی حکام کو دی جانیوالی درخواست میں شعبہ بائیو کیمسٹری کے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کیمطابق سمسٹر کا دورانیہ 16 سے 18 ہفتے ہے لیکن یونیورسٹی نے محض 6 ہفتے کی کلاسز کے بعد سمسٹر کے مڈز کا امتحان لے لیا جبکہ اس امتحان کے بعد اب ایک ہفتہ چھوڑ کر فائنل امتحانات لینے کا کہہ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ ہفتے کی کلاسوں کے بعد سمسٹر مکمل کرنا کیسے ممکن ہے؟ مزید یہ کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تفویض کیا گیا نصاب بھی ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مڈ کے بعد کوئی لیکچر یا کلاس لیے بغیر فائنل امتحان دینا ان کے لئے ممکن نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈمک کے دفتر کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ سمسٹر کے دورانئے میں اختصار کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ان نے سوال پوچھا کہ اگر متعلقہ شعبہ ذمہ دار نہیں ہے تو پھر 6 ہفتے کے اس مختصر سمسٹر کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے اور اگر سمسٹر کا دورانیہ شروع سے ہی کم رکھا گیا ہے تو اس کا ذکر ایڈمیشن کے وقت دئیے گئے اشتہار میں کیوں نہیں کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سمسٹر کے دورانئے کو مکمل کیا جائے یا پھر انہیں رعایتی نمبر دیکر پاس کیا جائے بصورت دیگر ان کی طرف سے جمع کرائی گئی فیسوں کو واپس کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں پچاس پچاس ہزار کی فیسیں وہ اس لئے ادا نہیں کرتے کہ انہیں فیل کر دیا جائے۔شعبہ بائیو کیمسٹری کے کنٹرولر امتحانات حق نواز نے رابطہ کرنے پر روزنامہ ’’بیٹھک ‘‘کو بتایا کہ کسی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا کیونکہ سمسٹر کا دورانیہ چھوٹا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر پروین صمدنےانہیں کہا کہ تمام طلبہ و طالبات ان سے 10 ہزار فی ہفتہ دے کر ٹیوشن لیں ورنہ وہ انہیں اپنے مضمون میں فیل کر دیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ انہوں نے ڈاکٹر پروین صمدسے ٹیوشن نہیں لی کیونکہ ان پاس پیسے نہیں تھے اس لئے انہیں ڈر ہے کہ وہ آخر میں انہیں اپنے مضمون میں فیل کر دیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر اکیڈمک جاوید سلیانہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق سمیسٹر مکمل کرانے کے پابند ہیں تاہم ان کی وجہ س بائیو کیمسٹری کے طلباء و طالبات تعلیم مکمل طور پر حاصل کر نے سے محروم رہے انہوں نے ذمہ دار پروفیسرز کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیاہے۔اس حوالےسے پروفیسرجاوید اورڈاکٹرپروین صمد سے مختلف اوقات میں رابطے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

زکریا یونیورسٹی:ایم فل طلبہ کاقبل از وقت امتحان لینے پراحتجاج
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں