زکریا یونیورسٹی :اعلیٰ کارکردگی دکھانے والےفیل، طلبہ کا احتجاج،شعبے کی تالا بندی - Baithak News

زکریا یونیورسٹی :اعلیٰ کارکردگی دکھانے والےفیل، طلبہ کا احتجاج،شعبے کی تالا بندی

ملتان( سہیل چودھری) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی شعبہ مطالعہ پاکستان کے طلبا و طالبات نےاحتجاجی مظاہرہ اورشعبہ مطالعہ پاکستان کی تالا بندی کی ۔مظاہرین جنہوں نے شعبے کو درس و تدریس کیلئے بند کردیا تھا کا کہنا تھاکہ زکریا یونیورسٹی شعبہ مطالعہ پاکستان کے چیئرمین ،پروفیسرزمن مانیاں کر رہے ہیں،بی ایس تھرڈ سمسٹر کے 26 طلباء و طالبات ڈراپ کر کے وائس چانسلر کی خواہش پوری کر دی ،معطل وی سی نے پہلے اور دوسرے سمسٹر میں تھری جی پی اےہولڈر طلبا و طالبات کو 4مضامین میں فیل کر کے انکا مستقبل تاریک کر دیا ۔احتجاج کرتے ہوئتے طلبہ نے کہا کہ معطل وی سی منصوراکبر کنڈی کی فرمائش پر شعبہ مطالعہ پاکستان کے چیئرمین پروفیسر جاوید سلیانہ نے تھرڈ سمسٹر کے 26 طلباء و طالبات کو ڈراپ کر دیاجبکہ ان طلبا و طالبات میں سے بیشتر کی جی پی اے 3 سے زیادہ رہی تھی لیکن تیسرے سمسٹر میں 4 سے زائد اساتذہ نے مشترکہ طور پر معطل وی سی منصور اکبر کنڈی اور ڈپٹی رجسٹرار شہلا گل کے دوست جاوید سلیانہ کی خواہش پوری کرتے ہوئےطلبا و طالبات کو شعبہ سے ڈراپ کر دیا۔ طلبا و طالبات نے بطور احتجاج شعبہ مطالعہ پاکستان درس و تدریس کیلئے بند کر دیااور تالے لگا دئیے ، انہوں نےچیئرمین جاوید سلیانہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔احتجاج کے دوران طالبات نے پروفیسر جاوید سلیانہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایات بھی کیں اور ساتھی طلبا و طالبات کے ہمراہ یونیورسٹی دکیورٹی سٹاف کو آگاہ کیا کہ چیئرمین جاوید سلیانہ اور انکا سٹاف طالبات کو شام دیر تک شعبے میں رکنے کے احکامات دیتے رہےہیں۔ چیئرمین کی بات نہ ماننے پر انہیں خوفزدہ کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی تاہم چیئرمین کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہ لینے پر آخر کار انہیں سمسٹر سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ ایم ایس ایف کے طلبہ نے بھی اپنے ساتھی طالب علموں سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فیل اور ڈراپ کئے جانیوالے طلباء و طالبات کے پیپرز ری چیک کئے جائیں اور نیوٹرل ایگزامینر تعینات کر کے انصاف کیا جائے ۔پروفیسر جاوید سلیانہ نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ طلباء و طالبات کو ڈراپ انکی ناقص کارکردگی پرکیا ہےجبکہ مظاہرین کی جانب سے لگائے گئےالزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں