زکریا یو نیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ثقافتی میلے کاانعقاد - Baithak News

زکریا یو نیورسٹی شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ثقافتی میلے کاانعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاءالدین زکریا نیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں 24فروری بروزجمعرات کو ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا آغازچیئرمین پروفیسرڈاکٹر عمرفاروق زین نے کیا۔ ڈی ایس اے فاررق ارشد رانا کے ہمراہ دیگرسینئراساتذہ و سٹاف نے شرکت کی تقریب کا کامیاب انعقاد کرنے میں با لعموم تمام طلبا و طالبات اور بالخصوص فائقہ عتیق ، عدیل اشرف ، عائشہ ابرار،حریہ شریف، علی حمزہ ، نورالعین، مائدہ، زنیب، محمدعلی، ماہ نورانتظار، سعیدانور، صوبثہ ناصر کے نام قابل ذکر ہیں۔تقریب میں بلوچی، پشتو، سندھی، پنجابی اور سرائیکی ثقافتی رقص کئے گئے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر عمرفاورق زین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا کردار کلیدی ہے اور انہوں نے طلبا کو مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کےلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں