سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا: طالبان کا دعویٰ - Baithak News

سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کے قاتل کو گرفتار کر لیا: طالبان کا دعویٰ

ملتان (بیٹھک سپیشل) طالبان حکومت میں کابل پولیس کمانڈ کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ کے قاتل اور ان کے ایک محافظ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔زدران نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ نبی زادہ اور ان کے محافظ (اسماعیل) کو مقتول کے ایک اور محافظ (ملیار) نے قتل کیا ہے۔ مرسل نبی زادہ کو 14 جنوری کو کابل کے احمد شاہ بابا مینا میں رات کے وقت اپنے محافظ کے ساتھ ان کے گھر میں پراسرار طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس وقت رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے نبی زادہ کے گھر جا کر انہیں گولی مار دی ہے۔ اس واقعے پر اندرون اور بیرون ملک بہت ردعمل سامنے آیا اور مقامی میڈیا میں طرح طرح کے تبصرے کیے گئے۔ خالد زدران نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فرار ہونے والے قاتل کو سرچ آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مرسل نبی زادہ ننگرہار کے ضلع روداتو سے تعلق رکھتی ہیں لیکن حالیہ برسوں میں وہ کابل میں مقیم تھیں۔ وہ جمہوری نظام کے خاتمے کے بعد افغانستان میں ہی رہیں اور وقتاً فوقتاً مقامی ٹیلی ویژن اور میڈیا پر مباحثوں اور پروگراموں میں حصہ لیتی رہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں