لاہور(بیٹھک رپورٹ)سابق چیف جسٹس محمد قاسم خان کی چھوٹی صاحبزادی نور فاطمہ بابل کے گھر سے پیا کے گھر سدھار گئیں۔ نور فاطمہ کے دلہا واجد علی معروف بزنس مین اور لال قلعہ گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین چوہدری مسرت علی کے صاحبزادے ہیں۔ نور فاطمہ اور واجد علی کی شادی خانہ آبادی کی پر مسرت تقریب فراز فارم ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ والدین اور عزیز واقارب کے علاوہ چیف جسٹس پنجاب محمد امیر بھٹی، ریٹائرڈ چیف جسٹس پنجاب انوار الحق، سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹسز،علی ضیاء باجوہ ،محمد رضا قریشی ، عابد حسین چٹھہ ،اسجد جاوید گورال، راحیل کامران شیخ ،مرزا وقاص رؤف صداقت علی خان،جواد حسن،جسٹس سلطان تنویر احمد اور ریٹائرڈ جسٹس محمد الطاف ابراہیم قریشی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پرنم آنکھوں اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی ڈھیروں دعاؤں سے نور فاطمہ کو بابل گھر سے پیا گھر رخصت کیا۔

سابق چیف جسٹس قاسم خان کی صاحبزادی کی رخصتی،تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں