جلالپورپیروالا (نمائندہ بیٹھک)سب جیل شجاع آباد کےسگنل جیمرزکیوجہ سےکسی ہنگامی صورتحال یا مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع موبائل پرپولیس یا انتظامیہ کو نہیں دی جاسکتی ، تحصیل آفس میں روزانہ کروڑوں روپے کا لین دین ہوتا ہے، جامرز کی رینج صبح 9بجے سے شام4 بجے تک کم کرنیکا مطالبہ۔تفصیل کیمطابق صدر انجمن وثیقہ نویسان شجاع آباد رانا عبدالماجد نون نے نیشنل پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سب جیل شجاع آباد میں لگائے گئے سگنل جامرز کیوجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مجرمانہ سرگرمی کی اطلاع موبائل فون کے پولیس یا انتظامیہ کو نہیں دی جاسکتی جبکہ شجاع آباد تحصیل آفس میں زرعی، سکنی و کمرشل اراضی کی خرید و فروخت کے حوالے سے روزانہ کروڑوں روپے کا لین دین ہوتا ہے ۔ رانا عبدالماجد نون نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان، آر پی او، سی پی او ملتان، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب جیل میں لگائے گئے سگنل کے جامرز کی رینج صبح نو بجے سے شام چار بجے تک کم کرکے جیل کے احاطے تک محدود کردی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کی اطلاع انتظامیہ یا پولیس کو دی جاسکے۔

سب جیل شجاع آباد کےسگنل جیمرزایمرجنسی کی اطلاع دینے میں رکاوٹ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں