سنانواں(نمائندہ خصوصی)کلچر کی طاقت سے صوبہ سرائیکستان لیں گے۔ 6 مارچ کلچر ڈے کی تقریبات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ اور مسیح اللہ خان جام پوری نے کلچر ڈے تقریبات کے سلسلہ میں منعقد کئے گئے اجلاس کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سرائیکی سنگر اشرف پٹھانے خان، ثوبیہ ملک، حاجی عید احمد دھریجہ اور ریحانہ گلزار موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو باور کرا رہے ہیں کہ پنجابی کلچر ڈے کی طرح سرائیکی کلچر ڈے بھی سرکاری سطح پر ہونا چاہئے۔ ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 6 مارچ دن گیارہ بجے ملتان ٹی ہائوس میں سرائیکی کلچر ڈے کا افتتاح ہو گا جس میں سرائیکی رہنمائوں کے علاوہ عمائدین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

سرائیکی کلچرڈے کوبھی سرکاری سطح پرمنایاجاناچاہئے:ظہوردھریجہ،مسیح اللہ جام پور
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں