سردی کی شدت میں کمی بھی گیس بحران پر قابو نہ پاسکی، گھنٹوں بندش - Baithak News

سردی کی شدت میں کمی بھی گیس بحران پر قابو نہ پاسکی، گھنٹوں بندش

ملتان (سپیشل رپورٹر)سردی کی شدت میں کمی بھی گیس بحران پر قابو نہ پاسکی، جنوبی پنجاب کے اکثر شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، دورانیہ بھی کم نہیں ہو سکا۔ گیس کی غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملتان کے شہریوں کے چولہے بھی ٹھنڈے کردئیے ہیں جبکہ شہری آگ جلانے کے لیے لکڑی اور ایل پی جی بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور محکمہ کی ناقص کارکردگی کے باعث شہریوں کو آج یہ دن دیکھنا پڑا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے وقتاً فوقتاً جاری ہیں، جہاں خواتین ہاتھوں میں خالی برتن، دیگچے وغیرہ لئے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کو کوستے رہتے ہیں۔ انہیں بروقت کھانا بنانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف سی این جی فلنگ اسٹیشن پر پابندی کے باعث سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان پریشان کن صورتحال سے دو چار ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گاڑیاں سی این جی پر منتقل کرا لیں تھیں مگر اب یہ سیکٹر بھی بند ہو کر رہ گیا ہے۔ شہریوں اور خواتین نے حکومت سے صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرنے اور کھانے پینے کے اوقات کار میں گیس کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں