سرسبز و شاداب پاکستان وسیع پمانے پر شجر کاری کو فروغ دیا جائے گا:ظفر اقبال - Baithak News

سرسبز و شاداب پاکستان وسیع پمانے پر شجر کاری کو فروغ دیا جائے گا:ظفر اقبال

بہاولپور(بیٹھک رپورٹ)کمشنربہاولپور ڈویژن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سرسبز و شاداب پاکستان کے اہداف حاصل کرنے کے لےے وزےراعظم اور وزےر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق وسےع پےمانے پر شجر کاری کو فروغ دےا جائے گا اوربہاول پور ڈوےژن مےں رواں سال شجر کاری مہم کے سلسلے مےں پودے لگانے کا جو ہدف 32 لاکھ تک مقرر کےا گےا ہے اسے 40 لاکھ تک پہنچاےا جائے گا۔ پودے لگا کر ان کی نشوو نما اور آبےاری پر توجہ دےنا ہر شہری کا فرض ہے کےونکہ شجرکاری صدقہ جارےہ ہے۔وہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور میں موسم بہار کے سلسلہ مےں شجرکاری کے افتتاح کے سلسلہ مےں منعقدہ تقرےب کے موقع پر اظہار خےال کررہے تھے۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ گذشتہ سال بھی بہاول پور ڈوےژن میں شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے چلائی گئی۔انہوں نے یونیورسٹی کے سبزہ زار کو مختلف پھل دار پودوں سے خوبصورتی سے سجانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ صادق ویمن یونیورسٹی کا بلین ٹری مہم میں اہم کردار ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ درخت جہاں ماحول کی خوب صورتی کا سبب ہیں وہاں ہوا کو صاف رکھنے آکسیجن میں اضافے اور آب و ہوا کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اس لئے ہمیں ایسے درخت لگانے چاہئیں جو ماحول دوست اور پھل آور ہوں۔
تقریب میں ایڈیشنل کمشنراشتمالات طارق محمود بخاری،منےجنگ ڈائرےکٹر چولستان ترقےاتی ادارہ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشاہد عمران مارتھ، سی او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان،کنزرویٹر آف فاریسٹ گوہر مشتاق ،ڈی ایف او جنگلات محمد شاہد، ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ابراہیم بھٹی ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر روبینہ بھٹی، چیئر پرسن پی ایچ اے بہاول پور شہلا احسان ، ایڈیشنل رجسٹرار دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورفاطمہ مظہر، ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی ، یونیورسٹی فیکلٹی، ایڈمنسٹریشن اسٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے حصہ کا پودا لگایا۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر بہاول پور ڈوےژن کیپٹن محمد ظفر اقبال اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی سربراہی مےں یونیورسٹی فیکلٹی، ایڈمنسٹریشن اور طالبات نے شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے ریلی بھی نکالی۔ کمشنربہاولپور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے یونیورسٹی کے شعبہ سٹیٹ کیئر کی کارکردگی کو سرا ہا جس کے زیر اہتمام موسم بہار پلانٹیشن کے حوالے سے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ موسم بہار کی شجرکاری کے سلسلے مےں دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے بھی پھل دار پودے لگائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں