سرکاری افسران کے ساتھ تصاویر بنوا کر بلیک میلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم - Baithak News

سرکاری افسران کے ساتھ تصاویر بنوا کر بلیک میلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نامعلوم افراد کی جانب سے محکمہ کے افسروں کے ساتھ تصاویر بنوا کر لوگوں کو بلیک میل کرنےوالے افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کے ساتھ تصاویر بنوانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرکے افسروں سے تعلقات ظاہر کرتے ہیں اور پھر جعلی کالز کے ذریعے تبادلے،تعیناتیوں و مختلف محکمانہ کام کروانے کےلئے رقوم طلب کرتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں