سرکاری عملہ سے گٹھ جوڑ،کھادڈیلربے لگام،کاشتکاررُل گئے - Baithak News

سرکاری عملہ سے گٹھ جوڑ،کھادڈیلربے لگام،کاشتکاررُل گئے

احمد پو ر شر قیہ (نامہ نگار) اوچشریف میں کھاد ڈیلروں کا سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم اور زراعت افسر ملک ارشد سے مبینہ گٹھ جوڑ ، کھاد مافیا بے لگام ،مارکیٹ میں کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد ملنا نا ممکن کا شتکارگھر سے لے زراعت دفتر تک شٹل کاک بن کر رہ گئے،تفصیل کے مطابق کسان اتحاد کے رہنما ابرہیم خان کی قیادت میں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا مارکیٹ میں کھاد مافیاز کے مگر مچھ ڈیلروں نے تجوریاں بھرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اوچشریف میں عرصہ دراز سے تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم اور عرصہ نو سال سے زراعت دفتر میں تعینات زراعت افسر ملک ارشد سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے دونوں افسران رشوت کے آگے ڈھیر ہو گئے ۔بڑے بڑے ڈیلروں کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کی رسیدیں تھماکر فرضی کاروائیاں ڈال کر افسران کو سب اچھا کی رپورٹس دے کر اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ کاشتکار کنٹرول ریٹ پر کھاد کی ایک بوری کے حصول کے لیے ترس گئے فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔ زمیندار گھر سے لے کر زراعت دفتر تک شٹل کاک بن کر رہ گیا ۔کھاد کی فروخت کو کنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں یقینی نہ بنایا گیا تو کسان اتحاد اوچشریف زراعت دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کرے گا۔کسان اتحاد کے رہنما ابرھیم خان کی قیادت میں کاشتکاروں ملک وقاصں ، فدا حسین،محمد شریف ،ملک یوسف ، محمد نوید، خدا بخش ،ملک محبوب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔رابطہ پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قاضی نعیم نے بتایا کھاد ڈیلر کنٹرول ریٹ کی خلاف ورزی کرے تو شکایات پر کارروائی ہوگی ۔کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہمی کی لسٹ محکمہ زراعت کی جانب سے ڈیلر کو دی جاتی ہے، محکمہ زراعت کے افسر ملک ارشد نے بتایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی سیٹ خالی ہے میں بے بس ہوں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں