سستاآٹامہنگے داموں بھی نایاب،سرکاری اہلکارچہیتوں پرمہربان - Baithak News

سستاآٹامہنگے داموں بھی نایاب،سرکاری اہلکارچہیتوں پرمہربان

شجاع آباد، جلالپورپیروالا (کرائم رپورٹر، نمائندہ بیٹھک)شجاع آباد میں آٹے کا بحران بدستور جاری، مخصوص کی گئی کریانے کی دکانوں پربنائے گئے پوائنٹس ختم، سکندر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے ایک چہیتے اہلکار کے پوائنٹ پر اپنے مخصوص چہیتوں کو ہی نوازا جاتا ہے، عوامی حلقوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی آٹے کا بحران بدستور جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے آٹے کی دستیابی میں مشکلات پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ریلوے پھاٹک، چک آر ایس اور کئی دیگر جگہوں پر سستے آٹے کی فراہمی کیلئے مخصوص کی گئی کریانے کی دکانوں پربنائے گئے پوائنٹس ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ سکندر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے ایک چہیتے اہلکار کے والد کی دکان پر آٹے کا سیل پوائنٹ منظور ہے جس کا کوٹہ بھی بہت محدود ہے اور وہاں پر اپنے مخصوص چہیتوں کو ہی نوازا جاتا ہے۔ عوام نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ کریانے کی دکانوں پر آٹا سیل پوائنٹ بحال کئے جائیں جبکہ اندرون شہر سمیت سکندر آباد، چک آر ایس، گنجی بستی، خیر پور روڈ، جلال پور روڈ اور خانگڑھ روڈ پر سستا آٹا سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں اور انکا کوٹہ بھی بڑھایا جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں