سعودی عرب جانےوالے افراد کےلئے ہنرمندی کی تصدیق کیلئے سرٹیفکیٹ لازمی قرار، معاہدہ طے - Baithak News

سعودی عرب جانےوالے افراد کےلئے ہنرمندی کی تصدیق کیلئے سرٹیفکیٹ لازمی قرار، معاہدہ طے

ملتان (سپیشل رپورٹر) سعودی عرب جانےوالے ہنر مند افراد کےلئے ہنرمندی کی تصدیق کیلئے سرٹیفکیٹ لازمی قرار، حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ جس ےلئے سعودی عرب میں کام کی غرض سے جانےوالے ہنر مند افراد سکل ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہو گا۔ سرٹیفکیٹ کے اجراءکی ذمہ داری نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو سونپی گئی ہے۔ اس منصوبہ کے پائلٹ فیز کے تحت ایک ہزار افراد کی تربیت کی جائے گی اور انہیں سکل ویری فیکیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں