سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر جرمانہ اور قید کااعلان - Baithak News

سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر جرمانہ اور قید کااعلان

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاول کا کاروبار کرنے پر 47 کروڑ روپے جرمانہ اور 10 سال کی قید ہو گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پلاسٹک کے چاولوں کو مارکیٹ میں جانے سے روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ مارکیٹ میں کچھ ڈیلرز کی وجہ سے پلاسٹک کے چاول سیل کیے جا رہے ہیں۔
، آلووں اور رائس فلیور سے تیار کردہ مضر صحت پلاسٹک چاول سعودی عرب میں کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں.فوٹیج میں کچھ لوگوں کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پلاسٹک کے چاول کو اصل چاولوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اسے پکا نہ لیا جائے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے )نے ان دعوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ پروڈکٹ مقامی منڈیوں میں داخل نہ ہو، سعودی سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ نے رپورٹ کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں