
ریاض(این این آئی)بین الاقوامی کھجور کونسل کا تکنیکی اجلاس مشرقی سعودی عرب میں الاحسا میں بین الاقوامی کھجور کونسل کے تاسیسی اجلاس کے ضمن میں منعقد ہواہے، جس متعدد ممالک کے نمائندوں، اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (ایف اے او)، عرب تنظیم برائے زرعی ترقی، عرب مرکز برائے مطالعہ خشک اور بنجر اراضی اور کھجوروں کے قومی مرکز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر سعودی وزیر برائے ماحولیات کو بین الاقوامی کھجور کونسل کے چیئرمین منتخب کیا گیا۔
Leave a Comment