سعودی کابینہ کی امریکاکی ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کی حمایت - Baithak News

سعودی کابینہ کی امریکاکی ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کی حمایت

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے امریکا کی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ حکومت نے یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف اپنی سرزمین کے دفاع کی حمایت کرنے پرامریکا کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک نئے جوہری معاہدے کے لیے گذشتہ سال اپریل سے بات چیت جاری ہے جبکہ مغربی ممالک ان خدشات کا اظہار کررہے ہیں کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھارہاہے اور جب تک کوئی سمجھوتا نہیں طے پاجاتا ہے۔
،اس وقت تک وہ جوہری پروگرام میں ناقابل تغیر پیش رفت کرلے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں