ملتان(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان کی سلاٹر ہاؤس فیس کے پچھلے سال کے ٹھیکے کی نیلامی کے دوران لگائی گئی فائنل بولی تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔انتظامیہ اور ٹھیکیدار عمران قریشی نے ملی بھگت کرکے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 60لاکھ روپے کا جھٹکا لگادیا۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان کا سال 2020-2021 کے لئے سلاٹر ہاؤس فیس کے ٹھیکے کی اوپن نیلامی کے دوران ٹھیکیداروں کے مختلف گروپوں کے درمیان سخت مقابلے کی وجہ سے ٹھیکے کی بولی سرکاری 75 لاکھ روپے کے مقابلے میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے تک چلی گئی اور یہ سب سے زیادہ بولی ٹھیکیدار عمران قریشی نے دی۔ اس کے بعد ذرائع کے مطابق کامیاب ٹھیکیدار عمران قریشی نے ضلعی انتظامیہ کے ایک بااثر افسر فاروق ڈوگر کو ٹھیکے میں سلیپنگ پارٹنر بناکر اس کے ذریعے میونسپل انتظامیہ پر دباؤ ڈلواکر اوپن نیلامی میں دی گئی 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی بولی میں تبدیلی کراکے اس کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کرالیا گیا۔مجاز افسران نے 50 لاکھ روپے میں ڈیل کرکے نیلامی کی کارروائی میں ہیر پھیر کرکے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی بولی کا ریکارً ہی غائب کرادیا گیا اور جعلسازی کرکے حتمی بولی 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کردی گئی۔ افسران نے فائل میں اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے کہا گیا کہ سرکاری بولی 75 لاکھ روپے تھی مگر ہم نے کامیاب نیلامی کراکے بولی کو 1 کروڑ 25 لاکھ روپے تک اضافہ کرادیا۔ افسروں نے فائل میں لکھاکہ نیلام کمیٹی کی کاوشوں سے سرکاری خزانے کی آمدنی میں 50 لاکھ روپے اضافہ ہوا۔ اس طرح 50 لاکھ روپے بولی میں اضافہ کرکے اعلیٰ افسران کو بھی مطمئن کردیا مگر نیلام کمیٹی میں شامل افسران و ممبران نے اوپن نیلامی میں 2 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لگائی گئی سب سے زیادہ بولی کا سارا معاملہ گول کردیا۔ اس میگا کرپشن کا انکشاف نیلامی میں شامل ٹھیکیدار نے پول میں شیئر نہ ملنے پر کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب ٹھیکیدار عمران قریشی نے ماضی میں بھی ٹھیکہ نہ ملنے پر اسی ٹھیکیدار جس نے انکشاف کیا ہے اس کے خلاف مبینہ کرپشن کی متعدد شکایات کرکے اس کو 36 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔اب اس نقصان کا بدلہ لینے کے لئے دوسرے نمبر پر آنے والے ٹھیکیدار نے بھی 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کی خورد برد بے نقاب کردی۔ اس حوالے سے میونسپل آفیسر فنانس عبدالحکیم انجم سے جب موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں یہاں نہیں تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریکارڈ دیکھ کر کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سلاٹرہائوس فیس ٹھیکہ، فائنل بولی تبدیل، ایک کروڑ60لاکھ پر”چُھرا“چل گیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں