کراچی( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان، خواتین اور طالبات سے ظلم و زیادتی کے خلاف خط لے کر وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ ہاوس سے خط وصول کرنے کوئی نہیں آیا جس پر ارکان نے خط وزیراعلیٰ ہاوس کی دیوار پر چسپاں کردیا۔ارکان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کنٹینر اور پولیس لگا کر راستے بند کردیئے، وہ احتجاج کرنے نہیں بلکہ یادداشت پیش کرنے آئے تھے۔
Leave a Comment