سول جج لودھراں کلیم اللہ بھٹی کا سنٹرل جیل بہاولپور کا دورہ، قیدیوں کے مسائل دریافت کئے، سہولیات پر اظہار اطمینان - Baithak News

سول جج لودھراں کلیم اللہ بھٹی کا سنٹرل جیل بہاولپور کا دورہ، قیدیوں کے مسائل دریافت کئے، سہولیات پر اظہار اطمینان

بہاولپور(بیٹھک رپورٹ)سیشن جج لودھراں راجہ غضنفر علی نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سول جج لودھراں کلیم اللہ بھٹی کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا پندرہ روزہ دورہ(Fortnightly visit) کیا۔ معزز ججز کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔دریں اثناءمعزز ججز نے پی سی او، جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ کیا، اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاول پور شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو اسد طارق بھی موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں