سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی - Baithak News

سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی

لاہور (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں گزشتہ اضافے کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 1856 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئی قیمت 126,400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 42 روپے کمی سے 108,400 روپے پر فروخت ہوئی۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1,460 روپے اور 1,251.71 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں