سٹاک مارکیٹ میں مندی سرمایہ کاروں کے41 ارب ڈوب گئے

  • Home
  • ملتان
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی سرمایہ کاروں کے41 ارب ڈوب گئے

ملتان (کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکس چینج میںمندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 45600 اور 45500 پوائنٹس کی سطحیں بھی گر گئیں مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید 41 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ 4 ہزار 651 روپے ڈوب گئے،روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کم نہ ہونے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاﺅ سے خوفزدہ سرمایہ کاروں کی خریداری دلچسپی محدود ہونے اور مہنگائی میں اضافے کے ساتھ تجارتی خسارہ بھی بڑھنے لگا،مندی کے سبب 66 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 41 ارب 28 کروڑ 64 لاکھ 4 ہزار 651 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 243.70 پوائنٹس کی کمی سے 45441.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 348 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا،دریں اثنا زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 27 پیسے کی کمی سے 175.38 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 177.30روپے پر بند ہوئی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?