سٹیزن پورٹل پرشکایت، پرنسپل نشتر کالج کیخلاف انکوائری کا حکم - Baithak News

سٹیزن پورٹل پرشکایت، پرنسپل نشتر کالج کیخلاف انکوائری کا حکم

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان سٹیزن پورٹل پر نشتر میڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان کیخلاف شکایت پر انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان کو الزامات کی چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے۔درخواست گذار نے اپنی شناخت چھپاتے ہوئے الزام عائد کیاکہ نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر افتخار حسین خان واش اپ ہوئے بغیر مریضوں کے آپریشن کرتے ہیں۔انکی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور اجازت نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی پرائیویٹ پریکٹس کررہے ہیں۔وہ جونیئر ڈاکٹروں اور مریضوں پر چلاتے ہیں بعض اوقات گالیاں بھی دیتے ہیں۔روزنامہ بیٹھک کو اپنا مقف دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ اس شکایت کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں اور یہ تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں