سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی درخواستوں کو فوری حل کیا جائے: اشرف صالح - Baithak News

سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی درخواستوں کو فوری حل کیا جائے: اشرف صالح

افسران عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

لودھراں (بیٹھک رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن پرموصول ہونے والی درخواستوں کو فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شکایات کے ازالہ میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر آن لائن موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں ایس این اے راو¿ ناصر سمیت ضلعی محکموں کے افسران شریک تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح نے کہاکہ ضلع بھر کے تمام افسران عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام محکموں کے افسران کو چاہیے کہ اپنی نگرانی میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرنے کے بعد معززشہریوں سے شکایت کے حل کے بارے میں بھی تصدیق کی جائے اور عوام الناس کو مطمئن کریں کہ آپ کا مسئلہ حل ہوا ہے یا نہیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں