سٹی ٹریفک پولیس خانیوال نے ٹریفک ڈے منایا - Baithak News

سٹی ٹریفک پولیس خانیوال نے ٹریفک ڈے منایا

خانیوال (بیٹھک رپورٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال خان اور ایس ایس پی ہےڈکوارٹر ٹریفک پنجاب سید محمد عباس شاہ کے احکامات کی روشنی میں سید ندیم عباس ڈی پی او خانیوال کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خانیوال شاہد محمود بٹ کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس خانیوال نے ٹریفک ڈے منایا اور گورنمنٹ ہائی سکول 27/10 آر میں روڈ سیفٹی سیمنار کیا۔اورسٹوڈنٹس کو روڈ یوزنگ ہدایات دیں اور خصوصی طور پر ہےلمٹ پہننے ،چھٹی ٹائم میں درست طریقے سے روڈ کراسنگ کے بارے لیکچر دیااور وائیٹ بورڈ پر باقاعدہ لائن اور لین سسٹم اور ٹریفک سائن کی تصاویر بنا کر آگاہی دی اور ای پے سسٹم کے بارے آگاہ کیا۔ایجوکیشن ٹیم نے سٹوڈنٹس کو درست نمبر پلیٹ لگوانے اپنے سائےڈ شیشے لگوانے کی آگاہی دی اور اپلائیڈ فار بغیر نمبر،بغیر شیشوں موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایت کی۔اسی طرح موٹر سائیکل سواروں کے بڑھتے حادثات کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ سے ہونےوالے حادثات کے بارے اگاہ کیا۔اس سلسلہ میں آگاہی پمفلٹ بھی سٹوڈنٹس میں تقسیم کیے اور سکول کے اساتذہ کو ٹریفک سیفٹی ٹریننگ دی۔سکول ہےڈ ماسٹر صابر شیراز نے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی ٹریفک شعور آگاہی اور آن لائن چالان سسٹم اور سٹوڈنٹس کی روڈ یوز تربیت پر ایجوکیشن یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں