ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن محبت خان نے چارج ملتے ہی وہاڑی چوک پر پی ایچ اے کے لینیئنگ پارک پر قبضہ کراکے غیرقانونی کینٹین لگوادی۔ چند کوڑیوں کی خاطر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر پارک کو اجاڑ ڈالا۔ پی ایچ اے نے جنرل بس سٹینڈ پر مسافروں کی سہولت کے لئے اس پارک کو تعمیر کرایا تھا۔ گرمی کے موسم میں مسافر سستانے سے بھی محروم ہوگئے۔ قبل ازیں محبت خان نے اسی وہاڑی چوک پر پی ایچ اے کی طرف سے سرکاری طور پر نیلام کی گئی کینٹین کے ٹھیکیدار کو ماہانہ 20 ہزار روپے منتھلی ادا نہ کرنے پر اس کی کینٹین کو غیرقانونی قرار دے کر ختم کرنے کا حکم دیا۔ جب دال نہ گلی تو کینٹین کو گرانے کے لئے متحرک ہوگیا۔ محبت خان کی غنڈہ گردی سے تنگ پی ایچ اے کے منظور شدہ ٹھیکیدار نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرکے اپنی کینٹین کو مسمار ہونے سے بچایا۔ اس حکم امتناعی پر محبت خان نے سیخ پا ہونے کے بعد پی ایچ اے کی منظور شدہ کینٹین کے مقابلے میں غیرقانونی کینٹین لگوادی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محبت خان نے اس غیرقانونی کینٹین کے ٹھیکیدار سے 1 لاکھ روپے ایڈوانس اور 30 ہزار روپے ماہانہ کرایہ طے کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق اے سی سٹی خواجہ عمیر نے بھی وہاڑی چوک پر پی ایچ اے کی کینٹین کو قانون کے مطابق اور اسی کے ساتھ میونسپل سپرنٹنڈنٹ محبت خان کی طرف سے لگوائی گئی کینٹین کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محبت خان اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو میں کہتا ہے کہ میں افسروں کی ضرورت ہوں، افسر میری ضرورت نہیں۔ اس حوالے سے شعبہ ریگولیشن کے میونسپل آفیسر آصف قریشی سے جب موقف کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔

سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن ہی قانون شکن نکلا،مال بنانے کی خاطرپارک اجاڑدیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں