سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ آج آن لائن کچہری کا انعقاد کرینگے

  • Home
  • ملتان
  • سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ آج آن لائن کچہری کا انعقاد کرینگے

ملتان(خبرنگار خصوصی)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرملک محمدیوسف میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین کی شکایات اورمسائل کے فوری ازالے کے لئے آج18فروری بروزجمعتہ المبارک کودن بارہ تاایک بجے تک آن لائن کچہری کاانعقاد کریں گے۔میپکو صارفین کے مسائل اورشکایات براہ راست بذریعہ ٹیلی فون سن کرموقع پرہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کریں گے۔ضلع مظفرگڑھ،لیہ،تحصیل کوٹ ادو،تحصیل علی پوراورمیپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی فون نمبر 0669200064پرشکایات اورمسائل کے لیے رابطہ کریں تاکہ ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات اورمسائل کافوری ازالہ ممکن ہوسکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?