سپورٹس کمپلیکس بی زیڈ یو ملتان میں سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز

  • Home
  • کھیل
  • سپورٹس کمپلیکس بی زیڈ یو ملتان میں سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ملتان 

ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام سپورٹ کمپلیکس بی زیڈ یو ملتان میں سالانہ دو روزہ سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا مہمانان خصوصی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، رہنما پی ٹی آئی چوہدری ابرار حسین، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بی زیڈ یو ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق، ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،رشید عباس خان، ڈاکٹر صائمہ افضل اور ڈاکٹر رانا زاہد ذوالفقار نے ربن کاٹ کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں، موبائل اور انٹرنیٹ نے نئی نسل کو جسمانی ورزش کی کھیلوں سے دور کر دیا ہے ایسے میں سپورٹس گالا نوجوانوں کو دوبارہ کھیلوں کی طرف راغب کرنے کا اہم موثر ذریعہ ہے۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کی مختلف کلاسز کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال، 100 میٹر دوڑ، رساکشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جو آج دوسرے دن بھی جاری رہیں گے۔ اس موقع پر سپورٹس گالا کے منتظمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی بی زیڈ یو ملتان کے اساتذہ ڈاکٹر عمران جمیل بٹوانی، محمد اعظم، طلبہ میثم علی نقوی، اسد لغاری و دیگر تھے۔

ہمیں ٹوئٹر پر فالو کریں

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?