سپیشل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا نشتر ہسپتال کا دورہ - Baithak News

سپیشل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا نشتر ہسپتال کا دورہ

ملتان ( خصوصی رپورٹ ) سپیشل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات ، شعبہ امراض دل، آپریشن تھیٹر کمپلیکس، نشتر میں زیر تعمیر کینسر سنٹر اور شعبہ اپتھلمالوجی کا دورہ کیا۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ مذکورہ شعبوں کے سربراہان نے سپیشل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں، ان لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کی بلاتعطل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ سپیشل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر نشترِ آو¿ٹ ڈور میں قائم کردہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا اور عوام کی راہنمائی کے لیے کیے گئے انتظامات پر نشتر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں