سکولوں، اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت،کانٹ چھانٹ محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں،مراسلہ جاری - Baithak News

سکولوں، اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت،کانٹ چھانٹ محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں،مراسلہ جاری

ملتان(نمائندہ خصوصی )سکولوں اور اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت ہونگے ،انکی کانٹ چھانٹ کرانا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں۔ محکمہ جنگلات کی جانب ے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت اتھارٹیز کے دفاترمیں موجود درخت اور پودے متعلقہ محکمے کی ملکیت ہونگے۔ تعلیمی اداروں میں موجود درختوں اور پودوں کی تراش خراش محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پودوں اور درختوں کی تراش خراش سکول سربراہان اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ذیلی اداروں کو درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے کے حکم جاری کردیا ہے۔ 2روز میں درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔ غفلت پرمتعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں