سکیورٹی فورسز کے 3ماہ میں 6 ہزار 921 آپریشنز ، 142 دہشت گرد مارے گئے - Baithak News

سکیورٹی فورسز کے 3ماہ میں 6 ہزار 921 آپریشنز ، 142 دہشت گرد مارے گئے

راجن پور (سٹی رپورٹر ) سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں ۔ 3ماہ کے دوران 6 ہزار 921 آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔حالیہ بڑھتی دہشت گردی کیخلاف سیکورٹی فورسز نے بے شمار آپریشنز کئے ۔ 3ماہ میں نا صرف دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے ناکام بنائے۔سیکورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 6 ہزار 921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور1007 کو گرفتار کیا۔خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 960 آپریشنز اور 1ہزار 516 ایریا ڈومینیشن آپریشن ، 301 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزاور 143ایریا سینیٹائزیشن کئے گئے، آپریشنز کے دوران 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540کو گرفتار کیا گیا۔بلوچستان میں 3 ہزار 414 آپریشنز،2 ہزار 980 ایریا ڈومینیشن آپریشن ، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،367 ایریا سینیٹائزیشن آپریشن کئے گئے۔بلوچستان میں 3 ماہ کے دوران 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے سندھ میں752انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز میں 3دہشت گردوں کوہلاک اور 344کو گرفتارکیاگیا جبکہ پنجاب میں165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا اور 11کوگرفتار کیا گیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں