سیاحت کی فروغ کیلیے 340 ملین کی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ - Baithak News

سیاحت کی فروغ کیلیے 340 ملین کی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ اور تعمیر و ترقی کےلئے 340ملین سے زائد خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 279ملین کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا بہترین سہولتوں سے آراستہ سیاحتی مقام بنائیں گے۔نئے مالی سال میں 170ملین مزید طلب کئے جائیں گے تاکہ منصوبوں کو 100فیصد مکمل کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پلوں سڑکوں اور دوسری سیاحتی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیئے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ کو ہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی فورٹ منرو میں سیاحت اور تعمیر و ترقی کےلئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف عمل ہے۔کو ہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبوں پر ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیئے مزید 170ملین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جس کے لیئے جلد خط لکھا جائے گا۔فورٹ منرو میں دو بڑے پل اور پانچ رابطہ سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔لانگرسر بائی پاس ڈھائی کلو میٹر روڈ پر مکمل کر لیا گیا ہے۔اناڑی بائی پاس جو 4کلو میٹر پر مشتمل ہے کام تیزی سے جاری ہے،سیکرٹری ہاو¿سنگ جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ منصوبوں کو شفاف اور بروقت مکمل کریں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں