سیاست چھوڑنے کے بعد ایوانکا ٹرمپ کی اہل ِخانہ کے ساتھ مصر کی سیر - Baithak News

سیاست چھوڑنے کے بعد ایوانکا ٹرمپ کی اہل ِخانہ کے ساتھ مصر کی سیر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ انہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے

اور وہ 2024 میں اپنے والد کی صدارتی مہم میں شامل نہیں ہوں گی، اپنے خاندان کے ساتھ مصر میں چھٹیاں گزارنے پہنچ گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اہرام مصر میں ایک دن! اپنے خاندان کے ساتھ پہلی بار مصر کی خوب صورتی کو دیکھنا بہت خاص ہے!‘
انہوں نے اپنے شوہر جیرڈ کُشنر اور تین بچوں کے ساتھ اہراموں پر، اونٹوں پر سواری کرتے ہوئے اور پرانے قاہرہ میں ہینگنگ چرچ کے ساتھ ساتھ بین عذرا کی یہودی عبادت گاہ کی بھی تصاویر شیئر کیں۔
ایوانکا ٹرمپ اپنی بہن ٹفنی ٹرمپ کی شادی کے بعد چھٹیاں منانے گئیں ہیں۔
رواں مہینے 12 نومبر کو ٹفنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مار-اے-لاگو کلب میں لبنانی نژاد تاجر مائیکل بولوس سے شادی کی۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں